• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرگے کے فیصلہ کے بعد کراچی میں احتجاج ختم کرنا چاہیے، ترجمان سندھ حکومت

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ سانحہ کرم پر ہم سب غم زدہ ہیں اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ 

کراچی سے جاری بیان میں ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ کرم کے واقعے پر جرگے نے فیصلہ کرلیا۔ اب کراچی میں احتجاج ختم کرنا چاہیے۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کی تکلیف کو سمجھا جائے۔ کراچی میں راستے بند ہونے پر شہری شدید پریشان ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ علماء کرام سے اپیل ہے کہ وہ کراچی میں احتجاج ختم کروانے میں کردار ادا کریں۔ 

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کراچی میں احتجاج کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہے۔ مختلف علاقوں میں ایمبولینس سمیت دیگر اشیاء پہنچانے میں مشکلات ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ احتجاج جاری رکھنا چاہیں تو گراؤنڈز یا پریس کلب کے باہر سہولیات دے سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید