• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو کیلئے ملکی و بین الاقوامی شراکت داروں کے مشکور ہیں، وزیراعظم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف سے انسداد پولیو ٹیم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ انھیں چیئرمین بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس نے خط لکھا ہے اور انسداد پولیو مہم کے ورکرز کی محنت تعریف کی ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا بل گیٹس فاؤنڈیشن اور تمام ملکی و بین الاقوامی شراکت داروں کے مشکور ہیں، بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے شعبہ صحت میں اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا پولیو کو پاکستان سے ختم کرنے کےلیے مشترکہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ انسداد پولیو میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا بدقسمتی سے پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ 

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کےلیے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید