• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کی ملاقات


وزیراعظم شہباز شریف سے افغانستان کےلیے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں محمد صادق خان نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ افغانستان سے متعلق بریفنگ دی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ جمعے کو کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کو دوٹوک پیغام دیا تھا کہ ایک طرف افغانستان کا تعلقات بڑھانے کا پیغام اور دوسری طرف کالعدم ٹی ٹی پی کو کھلی چھوٹ یہ دو عملی قبول نہیں۔

قومی خبریں سے مزید