• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں دھرنوں کے مقامات کے متبادل راستوں سے متعلق ٹریفک پولیس نے بتا دیا

کراچی کے  مختلف مقامات پر  پاراچنار واقعے کے خلاف احتجاجی دھرنے جاری ہیں، ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں سے متعلق بتا دیا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایم اے جنا ح روڈ نمائش چورنگی ٹریفک کےلیے بند ہے، ٹریفک کو پی پی چورنگی سے سولجر بازار بھیجا جارہا ہے، کامران چورنگی پردھرنے کی وجہ سے چاروں اطراف ٹریفک کےلیے بند ہے، ٹریفک کو موسمیات سے یونیورسٹی روڈ اور منور چورنگی بھیجا جا رہا ہے۔

جوہر موڑ سے جوہر چورنگی جانے والا ٹریک ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا، جوہر چورنگی سے جوہر موڑ آنے والے ٹریک پر دھرنا جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک معطل ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں سڑکیں بند ہیں، نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر دھرنا جاری اور سڑک ٹریفک کیلئے بند ہے۔

 فائیو اسٹار چورنگی پر سروس روڈ سے ٹریفک کی روانی جاری ہے،  یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب دھرنا جاری اور  سڑک بند ہے،   سرجانی ٹاؤن شمس الدین عظیمی روڈ پر دھرنے کے شرکاء موجود ہیں، جس کے باعث سڑک بند ہے۔

انچولی شاہراہ پاکستان سے سہراب گوٹھ جانے والی سڑک بند ہے، ٹریفک کو واٹر پمپ چورنگی سے گلبرگ چورنگی بھیجا جا رہا ہے، مین عائشہ منزل چورنگی پر دھرنے کے باعث  سڑک ٹریفک کیلئے بند ہے، کریم آباد سے آنے والی ٹریفک کو عائشہ منزل پل سے اندرون علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے، جبکہ واٹر پمپ سے آنے والی ٹریفک کو اندرون علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

 نواب صدیق خان روڈ ناظم آباد نمبر 2 ٹریفک کےلیے بند ہے، ٹریفک کو لسبیلہ سے تین ہٹی کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید