• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لنڈی کوتل چورنگی پر شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

کراچی میں لنڈی کوتل چورنگی پر شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ڈاکو کی فائرنگ سے راہ گیر شہری زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دو ڈاکو شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ شہری فہیم نے اپنے ذاتی اسلحہ سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی۔

ڈاکوئوں نے بھی شہری پر فائرنگ کی، دو طرفہ فائرنگ میں 1ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کی زد میں آکر عدنان نامی شہری زخمی ہوگیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

زخمی شہری اور ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید