گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سالِ نو کی آمد کا جشن عالمی انداز سے منانے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ سالِ نو کی آمد پر کراچی میں گورنر ہاؤس میں غیر معمولی آتش بازی کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سالِ نو کے موقع پر قوالی کی محفل کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
گورنر ہاؤس میں کلچرل پروگرام شہریوں کو امید اور حوصلہ دینے کی کوشش ہے۔
دوسری جانب کمشنر کراچی نے شہر بھر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے۔
کراچی میں سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہو گی۔
کراچی میں اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025ء تک ہو گا۔