• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنوں سے کسی سرکاری و نیم سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچا: حسن ظفر نقوی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

مجلسِ وحدتِ مسلمین کے رہنما حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ ہمارے دھرنوں سے کسی سرکاری و نیم سرکاری املاک کو نقصان نہیں ہوا۔

کراچی میں مجلسِ وحدتِ مسلمین کے رہنماؤں نے سندھ حکومت کے وفد سے ملاقات کے دوران مجلسِ وحدتِ مسلمین کے رہنما حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ہمارے تمام احتجاجی دھرنوں میں روڈ ایک طرف سے کُھلا ہوا ہے اور یہ احتجاجی دھرنے پُر امن ہیں ۔

مُلاقات میں رہنما مجلسِ وحدتِ مسلمین نے کہا ہے کہ آپ کی رائے کا احترام کرتے ہیں، دھرنے ختم کرنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا مختلف دھرنوں کے مختلف ذمہ داران ہیں،تمام علمائے کرام سے میٹنگ کرنے کے بعد جواب دیں گے۔

ملاقات میں شامل پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے کہا کہ پاراچنار میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کے بیانات کا خیر مقدم کرتے ہیں، آپ سے درخواست ہے کہ دھرنے ختم کر دیں۔

مُلاقات میں شامل صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ احتجاج آپ کا حق ہے، گزارش ہے کہ دھرنے کسی ایک مقام پر کر لیں۔

ملاقات کے دوران کراچی پولیس چیف اے جی جاوید عالم اوڈھو نے بتایا اِن دھرنوں کی سیکیورٹی کے لیے بھاری پولیس کی نفری تعینات ہے۔

قومی خبریں سے مزید