لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں اسپتال کی لفٹ گرنے سے 8 خواتین زخمی ہوگئیں۔ لفٹ گرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد مریض کی عیادت کے لیے اسپتال آئے تھے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی خواتین کو جناح، میو اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لفٹ گرنا ایک حادثہ ہے، کسی نے قانونی کارروائی نہیں کی۔