• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ: 2024ء میں چیف جسٹس عامر فاروق نے سب سے زیادہ مقدمات کے فیصلے سنائے

چیف جسٹس عامر فاروق— فائل فوٹو
چیف جسٹس عامر فاروق— فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2024ء میں کیے گئے فیصلوں کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2024ء میں 10 ہزار 571 مقدمات کے فیصلے کیے، چیف جسٹس عامر فاروق نے سب سے زیادہ 2 ہزار 525 مقدمات کے فیصلے سنائے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے 1616 جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 1490 مقدمات کے فیصلے سنائے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سال بھر میں 1021 مقدمات کے فیصلے سنائے جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 2024ء میں 925 مقدمات نمٹائے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 964 مقدمات کے فیصلے سنائے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے 1195 اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سال بھر میں 835 مقدمات کے فیصلے سنائے۔

قومی خبریں سے مزید