• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید رکھتے ہیں سیاستدان اکٹھے ہوئے ہیں تو سمجھداری کی بات کریں گے: یاسمین راشد

یاسمین راشد— فائل فوٹو
یاسمین راشد— فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ امید رکھتے ہیں سیاستدان اکٹھے ہوئے ہیں تو سمجھداری کی بات کریں گے۔

لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماے لیے سب سے اہم جمہوریت ہے اور جمہوریت احتجاج کا حق دیتی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ہمای کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے صرف ہماے کارکنوں کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید