• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لشکر کشی کرنیوالے کو دہشتگرد سمجھ کر کارروائی کی جائے گی: بیرسٹرسیف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں ہونے والے معاہدے کے مطابق بنکرز گرانے کے بعد لشکر کشی کرنے والے فریق کو دہشت گرد سمجھ کر کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق کرم میں فریقین کے ہر قسم کے بنکرز کی تعمیر پر پابندی ہو گی، کرم میں پہلے سے موجود بنکرز 1 ماہ میں ختم کیے جائیں گے۔

بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے کے مطابق کرم میں اسلحے کی آزادانہ نمائش اور استعمال پر پابندی ہو گی، اسلحہ خریدنے کے لیے کرم میں چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کل کرم جانے والے قافلے کے سفری اور حفاظتی انتظامات جاری ہیں، ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کرم کو اسلحے اور بنکرز سے پاک کیا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ کرم میں اسلحہ جمع کرنے کے لیے فریقین 15 دنوں میں مربوط لائحہ عمل دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید