اٹک کی عدالت نے دہرے قتل کے 3 مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔
اٹک کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج زاہد محمود نے دہرے قتل کے تینوں مجرمان کو سزائے موت سناتے ہوئے انہیں 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
مجرمان منصور جان، سید نبی اور عدنان 2 افراد کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار ہیں۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ سال حسن ابدال کے علاقے میں مجرمان نے عارف اور اسماعیل کو قتل کیا تھا۔
پولیس نے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا تھا جس پر مجرمان کو سزا سنائی گئی ہے۔