یوکرین نے بحیرۂ اسود میں 1 روسی ہیلی کاپٹر تباہ کرنے اور دوسرے کو نقصان پہنچانےکا دعویٰ کیا ہے۔
یوکرینی فوج کے مطابق یوکرین نے بحیرۂ اسود میں نیول ڈرونز سے ایک روسی ہیلی کاپٹر کو تباہ اور دوسرے کو نقصان پہنچایا ہے۔
یوکرینی فوج نے بتایا ہے کہ کرائمیا کے مغربی ساحل کے قریب میزائل سے لیس ڈرون سے روسی ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب روس کی وزارتٍ دفاع نے ٹیلی گرام پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ بحیرۂ اسود میں روسی بحری بیڑے نے 8 ڈرونز کو تباہ کیا ہے۔