• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان ملیسا کیوبا کے ساحل سے ٹکرا گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سمندری طوفان ملیسا جمیکا میں تباہی مچانے کے بعد کیوبا کے مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا۔

امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان ملیسا کی شدت کم ہو کر کیٹگری 3 میں تبدیل ہوگئی ہے۔

طوفانی ہواؤں کی رفتار 120 میل فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، کیوبا میں تقریباً 5 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بہاماس کے جنوبی علاقوں سے لوگوں کے انخلا کے احکامات جاری کردیے گیے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق جمیکا میں طوفان کے باعث سینٹ الزبتھ کا علاقہ مکمل طور پر زیرِ آب آگیا، جبکہ طوفان کے باعث 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جمیکا میں طوفان کے باعث اسپتال اور رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ ہیٹی اور ڈومینیکن ریپبلک میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید