• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیابی دھرنے نہیں کچھ کرنے سے ملتی ہے، ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کیاگیالیکن عوام نے مسترد کردیا، نواز شریف

مظفرآباد(نمائندگان جنگ‘ایجنسیاں)وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا کہ سیاست میں کامیابی  دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے ملتی ہے‘پاکستان کی سڑکوں پر دھرنے اور ہمیشہ منفی سیاست کرنے والوں کی کارکردگی آزاد کشمیر میں سامنے آچکی ہے‘ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کہاگیالیکن آزادکشمیرکے عوام نے انہیں  مسترد کردیا‘انہوں نے جتنی سیٹیں آزاد کشمیر میں جیتیں ان کے دھرنے اور احتجاج میں بھی اتنے ہی لوگ ہوں گے‘آزاد کشمیر والوں نے میرا دل خوش کردیا‘بڑے بڑے برج الٹ دیئے ‘الیکشن میں کا میابی کی اطلاع ملتے  ہی مظفر آباد آنے کا فیصلہ کیا تا کہ آپ لوگوں کا شکریہ ادا کر سکوں‘ پاکستان میں ترقی کا ریکارڈ قائم کر رہے ہیں  جس کی گواہی دنیا دے رہی ہے‘اب یہاں بھی  موٹر ویز، ہائی ویز اور سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا ،  اسپتال ،ا سکول،کالج اور یونیورسٹیاں بھی بنائیں گے، میں خود ان تمام کاموں کی نگرانی کروں گا‘ماضی میںآزاد کشمیر کے عوام کا واسطہ کرپشن اور نااہلی سے رہا ہے اور انتخابی نتائج اسی کا ردعمل ہے‘ خوشی کے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو یاد رکھنا چاہیے،اس دن کے منتظرہیںجب کشمیر بنے گا پا کستا ن ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مظفرآباد میں عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔نواز شریف نے کہا کہ جب ٹی وی پر آزادکشمیر انتخابات کے نتائج سن رہا تھا میرا دل کر رہا تھا کہ میں اسی وقت جا کر آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کروںجنہوں نے مجھ پر‘راجہ فارو ق حیدر خان پر ،پر و یز رشید ،وزیر امور کشمیر برجیس طاہر اور آصف کرمانی پر اعتماد اظہار کرتے ہوئے دو تہائی اکثریت سے مسلم لیگ ن کو کامیاب کیا‘آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران بہت سے اور لوگ بھی آئے اور پاکستان میں شروع کی گئی منفی سیاست یہاںمتعارف کرانے کی کوشش کی‘ انہوں نے ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کہا لیکن آزاد کشمیر کے عوام نے انہیں ان کا راستہ دکھایا ‘نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے گلی محلوں ،سڑکوں اور چوکوں پر دھرنا دینے والوں کو آزادکشمیر کے عوام نے مسترد کر دیا اور انہیں ن لیگ کی 32سیٹوں کے مقابلے میں صرف 2سیٹیں مل سکیں ‘نواز شریف نے کہا کہ عوام سمجھتے ہیں کہ ماضی قریب اور بعید میں حکومتوں نے کرپشن کی‘اس الیکشن میں عوام نے اس کے ردعمل میں فیصلہ دیا ہے ‘ ریاست کے اندر ایک ایک پائی کا دیانتداری کے ساتھ استعمال کرینگے ‘ آزادکشمیر کی عوام نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر بڑے بڑے برجوں کو اُلٹایا ہے‘دھرنا دینے ،تحریک چلانے والوں کو پتہ چل گیا ہے کہ وہ اتنی تحریک چلا سکتے ہیں جتنی آزادکشمیر کے عوام نے انہیں سیٹیں دی ہیں‘اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف سڑکوں پر تحریک اور دھرنا دینا چاہتی ہیں ان کے دھرنوں کا حال بھی ویسا ہی ہوگا جیسا ان کا آزاد کشمیر کے انتخابات میں ہوا‘پاکستان میں موٹروے کے بانی ہم ہیں ‘آزادکشمیر میں بھی موٹروے ہم ہی بنائیں گے‘ غریبوں کے مفت علاج کے پروگرام کو پورے آزادکشمیر تک بڑھایا جائے گا‘آزادکشمیر کے الیکشن میں نفرت اور منفی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ‘ آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے‘آزادکشمیر والوںاور مظفرآباد والوں نے وہ معرکہ کیا ہے جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا اور دل خوش کر دئیے ہیں‘مقبوضہ کشمیر کی عوام کی آزادی کی تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا‘ ہم منتظر ہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان‘ کشمیری عوام جہاں مل جل کر آزادی کا سانس لیں گے۔ 
تازہ ترین