• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو کی عوام سے سال نو پر ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی اپیل


پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے عوام سے سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

آصفہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر #SayNoToAerialFiring اور #CelebrateResponsibly کے ٹرینڈز پر مبنی مہم چلائی۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال کا استقبال کرتے ہوئے خوشی اور حفاظت کو ترجیح دیں، ہوائی فائرنگ کوئی روایت نہیں بلکہ ایک خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے جو بے گناہ جانوں کا نقصان کر سکتا ہے۔

 دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ نئے سال پر ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی، حیدرآباد میں دفعہ 144 نافذ  کردی گئی۔

 کراچی میں پولیس نے نیو ایئر پر فائرنگ کرنے والوں پر اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام ہوائی فائرنگ اور دیگر خطرناک سرگرمیوں سے گریز کریں، انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید