وزیرِاعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سال 2024 ہمارے پیارے پاکستان کے لیے شاندار کامیابیوں کا سال تھا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 2024ء کےدوران ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہوئے، بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ باضابطہ طور پر قومی اقتصادی ٹرانفارمیشن پلان’اڑان پاکستان‘ کا اجرا کر دیا ہے، اڑان پاکستان معیشت کو نئی جہت دینے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے حکومت کا عزم ہے۔
انہوں نے وطنِ عزیز کے لیے دعا کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ نیا سال بھوک، افلاس، جنگ، دہشت گردی، جرائم، فرقہ واریت اور طبقاتی تقسیم کے خاتمے کا سال ہو۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ آج کے دن ہم ایک مستحکم ، روشن اور خوش حال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔