• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 10 کارروائیوں کے نتیجے میں11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کارروائیوں میں 58 لاکھ سے زائد مالیت کی 32.914 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔

راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 24 گرام ویڈ، ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 12 کلو چرس جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد میں ایم ون موٹر وے کے قریب ایک اور کارروائی میں ملزم سے 1.2 کلو چرس، گوادر میں جیوانی کے غیر آباد علاقے میں چھپائی گئی 10 کلو چرس جبکہ اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔

اقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب تین کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں میں 3 ملزمان سے 120 نشہ آور گولیاں، 290 افیون گرام، 136 گرام چرس برآمد کی گئی۔

راولپنڈی میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب ملزم سے 1.2 کلو چرس، سہراب گوٹھ ال آصف اسکوائر کراچی میں ٹرالی بیگ سے 2 کلو ہیروئن برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان پر انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید