• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری افسران اور ملازمین کی پنشن پالیسی میں تبدیلیاں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری افسران پر ڈبل پنشن لینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پنشن کی نئی شرائط عائد کرنے سے قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپےکی بچت ہو گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اہم عہدے پر فائز افسران صرف ایک پنشن حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے، پنشن میں سالانہ اضافہ پہلی پنشن پر لاگو کیا جائے گا۔

نوٹیکفیشن کے مطابق آئندہ پنشن سروس کے آخری 24 ماہ کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی، پے اینڈ پنشن کمیشن ہر 3 سال بعد بنیادی پنشن پر نظرِ ثانی کرے گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020ء کی سفارشات فوری نافذ کر دی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید