• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے نئی پنشن اسکیم متعارف کرا دی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے تمام سول ایمپلائز کیلئے کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم متعارف کرادی ، نو ٹیفیکیشن جاری ۔ اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2024سے بھرتی ہونے والوں پر ہوگا۔فنا نس ڈویژن نے نئی پنشن اسکیم کے نفاذ کیلئے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں اور وفاقی محکموںکو آفس میمو ر نڈم بھجو ایا ہےجس میں بتایا گیا کہ ای سی سی کے 27جون2024 کو یہ فیصلہ کیا تھا ۔ وفاقی کا بینہ نے بھی فیصلے کی منظوری دی ۔ جس کی روشنی میں وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم کو تمام وفاقی ملا زمین کیلئے متعارف کرادیا جا ئے ۔ ان میں وہ سویلین ملازمین بھی شامل ہوں گے جنہیں دفاعی تخمینہ سے تنخواہیں ادا کی جا تی ہیں۔ سکیم کا اطلاق ان ملازمین پر ہوگا جن کی تقرری یکم جولائی 2024یا اس کے بعد ریگو لر بنیا دوں پر کی گئی۔ آفس میمو ر نڈم میں وفاقی حکومت اور ملازمین کے کنٹری بیوشن کی شرح (Rate) کا تعین بھی کردیاگیا ہے تاہم یہ شرح عبوری ہے جس میں تبدیلی بھی کی جاسکے گی۔ ملازمین اپنی بنیادی تنخواہ کا دس فی صد کنٹری بیوٹ کریں گے جبکہ وفاقی حکومت بنیادی تنخواہ کا بیس فی صد دے گی۔ فنا نس ڈویژن کے ریگولیشن ونگ نے وزارتوں اور ڈویژنوں اور وفاقی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ اس آفس میمو ر نڈم پراس کی روح کے مطابق عمل کیا جا ئے۔
اہم خبریں سے مزید