• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: یونان کشتی حادثے کا اہم ملزم گرفتار

ملزم حادثے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، ایف آئی اے
ملزم حادثے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گجرات میں کارروائی کے دوران یونان کشتی حادثے کا اہم ملزم گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلر عمران عرف مانی کا نام وزراتِ داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا، ملزم نے کشتی حادثے میں جاں بحق 6 افراد کو لیبیا بھجوایا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے فی کس 24 لاکھ روپے وصول کیے تھے، حادثے کے بعد ملزم روپوش ہو گیا تھا، ملزم کے خلاف مقدمات درج تھے۔

دوسری جانب یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملنے والی پاکستانیوں کی لاشوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

3 لاشوں کی شناخت نارووال کے شبیر، زین علی اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 1 لاش کی شناخت سیالکوٹ کے اویس علی کے نام سے ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید