• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ گرینڈ امن جرگے میں شرکت کیلئے ارکان پہنچنا شروع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کوہاٹ گرینڈ امن جرگے میں شرکت کے لیے ارکان پہنچنا شروع ہو گئے۔

جرگہ ذرائع کے مطابق ایک فریق پہلے ہی امن معاہدے پر دستخط کر چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کل کچھ ارکان کے جرگے میں نہ پہنچنے پر معاملے پر پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کوہاٹ گرینڈ جرگہ ایک فریق کی درخواست پر آج تک ملتوی کیا گیا تھا، درخواست کرنے والے فریق کے 3 عمائدین گزشتہ روز کوہاٹ نہیں پہنچ سکے تھے۔

جرگے کا ایک رکن پشاور میں ہونے اور 2 اراکین خاندان میں اموات کے باعث کوہاٹ نہ پہنچ سکے تھے، جرگے کی نشست درخواست کرنے والے فریق کے کہنے پر ملتوی کی گئی۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جرگے میں فریقین کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک نہیں، دونوں تقریباً تمام نکات پر متفق ہیں، آج دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید