• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں اہلسنت و الجماعت کے دھرنے جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لسبیلہ، ناگن چورنگی، اورنگی ٹاؤن، شیر شاہ، برنس روڈ، قائد آباد سمیت دیگر علاقوں میں اہلسنت و الجماعت کے دھرنے جاری ہیں۔

ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق دھرنے ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان قائدین اہلسنت پریس کانفرنس میں کریں گے۔

دوسری جانب کرم ایجنسی میں فریقین میں کامیاب امن معاہدے کے بعد مجلس وحدت المسلمین نے کراچی سمیت ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس نے ایک بیان میں کہا کہ پاراچنار میں دونوں فریقین کی رضامندی سے امن معاہدہ ہوچکا ہے، اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے، معاہدے پر عمل درآمد کریں۔

واضح رہے کہ ایک ماہ سے جاری ضلع کُرم کا گرینڈ جرگہ کامیاب ہوگیا، امن معاہدہ طے پاگیا، فریقین نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

14 نکاتی معاہدے کے تحت دونوں فریق بنکرز اور مورچے ختم کریں گے، غیر قانونی اسلحہ جمع کروایا جائیگا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے زمینی راستے سے ہفتے کے روز پہلا قافلہ پارا چنار بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید