• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال کا پہلا دن، اسرائیل میں جشن، غزہ پر بمباری، 22 فلسطینی شہید

کراچی(نیوز ڈیسک) نئے سال کے پہلے دن اسرائیل میں جشن منایا گیا، لوگ سڑکوں پر رقص کرتے رہے جبکہ اس دوران اسرائیلی فوج غزہ میں نسل کشی میں مصروف رہی، صیہونی طیاروں کی بمباری میں مزید 22 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، بے گھر افراد کے 1500سے زائد خیمے شدید بارش کے باعث سیلاب میں بہہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سال نو کے پہلے روز بھی غزہ میں سوگ کا سماں رہا۔ غزہ کے طبی ذرائع نے گزشتہ روز بتایا کہ سال نو کے پہلے روز غزہ بھر میں اسرائیلی حملوں میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں محصور شمال کے 17 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ فلسطینی میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی کواڈ کاپٹر ڈرون اور توپ خانہ وسطی غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجاعیہ اور شاف محلوں میں صبح سے مسلسل بمباری کر تا رہا ۔اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتل عام کا ارتکاب کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید