پٹنہ (اے پی پی) بھارتی ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں اردو تعلیم لازمی بنانے سے متعلق ایک حکم پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما انتہائی سیخ پا ہو گئے۔ ہنگامہ کھڑا کر دیا‘ اردو پڑھائی گئی تو پھر وہ دعائیہ اجلاس میں ’’گایتری منتر‘‘ پڑھانے کا مطالبہ کرینگے،رپورٹ کے مطابق ضلع ایجوکیشن افسر کی طرف سے اردو تعلیم لازمی پڑھانے سے متعلق ایک حکم پر کچھ بی جے پی رہنمائوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔