بیجنگ (اے ایف پی) چین کےصدر شی جن پنگ نے گزشتہ روزنئے سال کے موقع پرقوم کے نام خطاب میں کہا کہ چین کے ساتھ تائیوان کے الحاق کو کوئی نہیں روک سکتا۔اورمزید کہا کہ وہ اسے اپنے کنٹرول میں لانے کے لیے طاقت کے استعمال سےگریز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں جانب چینی باشندے ایک خاندان ہیں۔ ہمارے خون کے رشتوں کو کوئی نہیں توڑ سکتا اور مادر وطن کے اتحاد کے تاریخی رجحان کو کوئی نہیں روک سکتا۔ چین کی معیشت کو تبدیلی کے دباؤکا سامنا ہے ،لیکن وہ سخت محنت کے ذریعے اس پر قابو پا سکتے ہیں۔