کراچی میں آج اور کل سردی کی شدت میں معمولی کمی کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 4 جنوری سے سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔
ملک میں داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں بارش کا سبب بن سکتا ہے، سسٹم کے بلوچستان سے نکلنے کے بعد کراچی سرد ہواؤں کی زد میں آ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں شمال کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے۔