• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رواں سال موٹر سائیکل چوری کی پہلی ایف آئی آر درج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں رواں سال موٹر سائیکل چوری کی پہلی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

کراچی کے علاقے گذری میں 30 دسمبر کو موٹر سائیکل کی چوری کا مقدمہ 2 دن بعد درج کیا گیا۔

چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

فوٹیج میں ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کو ریکی کرتے دیکھا گیا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا گیا تھا کہ ایک چور نے موٹر سائیکل سے اتر کر اطراف کا جائزہ لیا۔

مذکورہ چور چند سیکنڈز میں لاک توڑ کر موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا۔

قومی خبریں سے مزید