• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 1 مذہبی جماعت کے دھرنے ختم، دوسری کے 10 مقامات پر جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں 1 مذہبی جماعت نے دھرنے ختم کر دیے لیکن دوسری مذہبی جماعت کے 10 مقامات پر جاری ہیں۔

مجلسِ وحدتِ مسلمین کے تحت شہر میں جاری تمام مقامات پر دھرنے ختم کر دیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، شہر کی کسی بھی سڑک پر کوئی احتجاجی کیمپ یا رکاوٹ موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب اہلسنت والجماعت کی جانب سے 10 مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق دھرنے کے شرکاء سڑک کے ایک کنارے پر موجود ہیں، ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہو رہی۔

اہلسنت والجماعت کے کارکنان لسبیلہ چوک، ناگن چورنگی، اورنگی ٹاؤن پونے 5 نمبر، شیر شاہ چوک، ٹاور، برنس روڈ، قیوم آباد، کورنگی نمبر 5، قائد آباد اور لیاقت آباد پر سڑک کے کنارے بیٹھے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید