گھوٹکی میں اوباڑو قریب ڈاکوؤں نے ایک شخص کو اغواء کر لیا۔
پولیس کے مطابق گاؤں سونو چاچڑ کا رہائشی گلبہار چاچڑ صبح گھر سے ڈیوٹی کے لیے نکلا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اوباڑو سے اغواء ہونے والے مغویوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی نے امید دلائی ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے میں ٹارگٹڈ کارروائی جاری ہے۔
ڈی ایس پی نے یہ بھی کہا ہے کہ مغویوں کو جلد ہی بازیاب کروا لیا جائے گا۔