سرگودھا کے گاؤں 24 جنوبی سے لڑکی کے مبینہ اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مغوی لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ گزشتہ روز میری بیٹی گھر سے کپڑے خریدنے بازار گئی تھی۔
مغوی لڑکی کی والدہ نے مزید بتایا کہ بیٹی کے بازار جانے کے بعد 2 لوگوں نے مجھے آ کر بتایا کہ آپ کی بیٹی کو 2 موٹر سائیکل سوار اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مغوی لڑکی اور اسے اغواء کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔