وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست کا شکار ہونے والے بچوں سے ہمدردی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لیکن معافی اس کو ملتی ہے جو معافی مانگ رہا ہو۔
انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف 9 مئی کو دوہرانا چاہتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ملک میں استحکام آ رہا ہے، مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد پر آ چکی ہے، ایک لاکھ سولر پینل تقسیم کیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے 2 مہینے کا ریلیف دیا تھا۔