اسلامیہ کالج پشاور میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے طالب علم کی والدہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔
متوفی کی والدہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ بیٹا کئی دن سے ذہنی دباؤ کا شکار لگ رہا تھا اور تین چار دن سے مایوسی کا اظہار بھی کر رہا تھا۔
والدہ نے مزید بتایا کہ بیٹے نے مجھے کسی ہاسٹل میں طالب علم کی خودکشی کی ویڈیو بھی دکھائی تھی۔
پولیس کے مطابق طالب علم کے دوستوں سے بھی تفتیش جاری ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ طالب علم کے خط کا فرانزک تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پشاور کے اسلامیہ کالج کے ہاسٹل سے ایک طالب علم کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی تھی اور اس کے کمرے سے والد کے نام لکھا گیا ایک خط بھی برآمد ہوا تھا۔