• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس کو محکمہ ایکسائز کی فہرست سے نکال دیا گیا، مکیش چاولہ

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکو ٹیکس کنٹرول مکیش چاولہ نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کو محکمہ ایکسائز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں ایکسائز ٹیکسیشن سے متعلقہ سوالات پر مکیش چاولہ نے جوابات دیے اور کہا کہ پراپرٹی ٹیکس اب بلدیاتی کونسل وصول کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کو محکمہ ایکسائز کی فہرست سے نکال دیا ہے، جولائی 2023ءسے ٹیکس ضلعی کونسلوں کے ذمے دے دیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی اجلاس میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر پیپلز پارٹی کی رکن ہیر سوہو نے تحریک التوا پیش کی۔

اس پر صوبائی وزیر پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے کہا کہ اس قرارداد پر منگل کو پرائیویٹ ممبر ڈے پر بحث کروالی جائے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اس کارروائی کے بعد پیر 3 بجے تک کےلیے ملتوی کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید