• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالا سے بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش ہوئی یا نہیں؟


بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالا سے خیبر پختوںخوا یا بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش کا معاملہ میڈیا پر زیر بحث ہے مگر حکومت و اپوزیشن قیادت نے بانی کی منتقلی سے متعلق پیشکش کیے جانے سے انکار کیا ہے۔

پی ٹی آئی مرکزی رہنما بشمول اپوزیشن اتحاد مذاکرات سے ہی مثبت نتائج کے خواہاں ہیں، اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرا کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں، پبلک میں ہے جو ہو رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے مذاکرات سے متعلق کسی بھی پیشکش کی کوئی معلومات نہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی پیشکش نہیں کی گئی، مذاکرات میں نہ پی ٹی آئی نے تقاضہ کیا نہ ہماری طرف سے ایسی پیشکش ہوئی، مذاکرات کا معاملہ اب تک وہیں کھڑا ہے جہاں 23 دسمبر کو تھا، مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو بات آگے بڑھے گی۔

3 وفاقی وزراء نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نہ حکومت نہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بانی کی منتقلی کی پیشکش ہوئی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کی مذاکرات کے نتائج پر نظریں ہیں جس کے بعد عملی نتائج نظر آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید