گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی 228 بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔
گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن میں بھرتیوں کو قوائد و ضوابط کے برعکس اور مشکوک ہونے پر کالعدم قرار دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکڑ اقرار احمد نے 16 اگست سے11 اکتوبر 2024 تک تقرریاں کی تھیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ17سے21 تک کے ملازمین کی تقرریوں کو کالعدم قرار دیا گیا، برطرفی پر ملازمین نے زرعی یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر احتجاج کیا۔
ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ملازمین کی برطرفی کے معاملے پر فیصلے پر نظرثانی کےلیے گورنر پنجاب کو اپیل دائر کی گئی ہے۔