وزیراعظم شہباز شریف نے میری ٹائم سیکٹر پر ٹاسک فورس کی اہم سفارشات کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بحری امورکی بحالی اور بہتری کیلئے پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی میں پروفیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے۔
سفارشات میں پی این ایس سی کے حصص کی آف لوڈنگ یا مکمل نجکاری کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی خریداروں کے بجائے پاکستان کے نجی شعبے کو پی این ایس سی میں حصص کی پیشکش کی جائے گی، چینلز کی صفائی اور فنڈز کیلئے قومی ڈریجنگ پلان تیار کیا جائے گا۔