iکراچی انٹر بورڈ کے چیئرمین امیر حسین قادری کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ معاملہ الجھ گیا، حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں امیر حسین قادری سے بیرون ملک دورے کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔
اُن سے کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سفر سے قبل کنٹرولنگ اتھارٹی سے پیشگی منظوری لینا ضروری تھا، سات دن کے اندر اپنی پوزیشن واضح کریں۔
دوسری جانب پروفیسر امیر حسین قادری نے میڈیا کو جاری وضاحتی بیان میں اپنے بیرون ملک دورے سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا، بلکہ کہا کہ وہ انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج پر طلباء کو مطمئن کرنے کو تیار ہیں۔ مکمل ذمہ داری سے کہتے ہیں کہ نتائج میرٹ کے مطابق ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین امیر حسین قادری کو ہٹا دیا گیا
پروفیسر امیر حسین قادری کا کہنا ہے کہ شکایات موصول ہونے کے بعد نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا گیا۔ طلبہ کے اطمینان کیلئے جوابی کاپیاں بھی دکھانے کو تیار ہیں، اسکروٹنی میں طلباء کی مرضی کے پروفیسر کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔