• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 7 جنوری کو طلب

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس میں محمد خان بھٹی سمیت دیگر پر فردِ جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا ۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ پرویز الہٰی کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 7 جنوری کو طلب کر لیا ہے، عدالت کو ملزمان کی حاضری مکمل کرنے میں کافی دشواری ہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ تاریخ پر تمام ملزم حاضر ہوتے تو عدالت فردِ جرم عائد کرتی، عدالت محسوس کرتی ہے کہ حاضر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے۔

عدالت کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت کسی قسم کی مزید تاخیر نہیں کرتی، گزشتہ سماعت پر محمد خان بھٹی طبی بنیادوں پر پیش نہیں ہوئے تھے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک پیشی کے لیے استنثیٰ کی درخواست کو منظور کیا ہے۔

عدالت نے تحریری حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ محمد خان بھٹی، خالد محمود چٹھہ، آصف محمود، نعیم اقبال، محمد اصغر اور اسد علی پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید