کراچی(نیوزڈیسک)امریکا کے سرجن جنرل نے شراب کی پیکنگ پر کینسر کے خطرے کا انتباہ درج کرنے کی تجویز پیش کر دی۔امریکا کے سرجن جنرل ویویک مرتھی نے کہا ہے کہ شراب نوشی سے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، انہوں نے جمعے کو سگریٹوں کے پیکٹ پر لکھے انتباہ کی طرح شراب کی پیکنگ پر بھی کینسر کے خطرے کا انتباہ درج کرنے کی تجویز پیش کی۔ویویک مرتھی نے کہا کہ شراب کے استعمال سے کم از کم 7 اقسام کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جن میں چھاتی، بڑی آنت اور جگر کا کینسر بھی شامل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شراب پینے والے امریکیوں کی بڑی تعداد کو اس خطرے کا علم ہی نہیں ہے۔