کراچی(نیوزڈیسک)نو متخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل کرنے والے رپبلکن رہنما مائیک جانسن دوبارہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو نئی گانگریس کے پہلے دن رپبلکن رہنما مائیک جانسن پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے ذریعے انتہائی کم فرق سے ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہو ئے۔مائیک جانسن کو 218 جبکہ ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز کو 215 ووٹ ملے۔