• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اداکارہ دیپیکا پڈوکون
اداکارہ دیپیکا پڈوکون 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے زندگی کی39 بہاریں دیکھ لیں۔

دیپیکا پڈوکون کو اپنی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکبادیں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

 اداکارہ نے شاہ رخ خان کی2007ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور خوش قسمتی سے ان کے کیریئر کی اس پہلی فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔

دیپیکا پڈوکون نے اپنی ڈیبیو فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد زندگی میں  کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ’چنئی ایکسپریس‘، ’چھپاک‘، ’پیکو‘، ’باجی راؤ مستانی‘، ’پدماوت‘، ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ جیسی کئی ہٹ فلموں میں اپنی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اداکارہ کے فلمی کیریئر کے علاوہ نجی زندگی کی بات کی جائے تو اُنہوں نے 2018ء میں ساتھی اداکار رنویر سنگھ سے شادی کی تھی۔

 اس جوڑی کے ہاں شادی کے تقریباََ 6 سال بعد گزشتہ سال ایک ننھی پری کی پیدائش ہوئی جس کا نام ’دعا‘ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید