• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا نے فلم جوان کا حصہ بننے کی وجہ بتادی

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ حصہ بننے کی وجہ بتادی۔

ممبئی میں فلم کی کامیابی کے بعد منعقدہ تقریب کے دوران دیپیکا پڈوکون نے فلم میں اپنے توسیع شدہ کیمیو کردار سے متعلق انکشاف کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے فلم کےلیے ہاں صرف ’شاہ رخ خان‘ کی محبت میں کی کیونکہ میں انہیں ہاں کے سوا کچھ نہیں کہہ سکتی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، سوائے اُن تمام محبتوں کے جو شاہ رخ خان نے مجھے دی ہے، جس کےلیے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

دیپیکا پڈوکون نے یہ بھی کہا کہ یہاں موجود ہر کوئی جانتا ہے کہ شاہ رخ اور میرا کس نوعیت کا رشتہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی محبت اور تعریف کے ساتھ اس فلم کو کرنے کی ایک وجہ اس کا خیال تھا جس نے مجھے متاثر کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں فلم کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب کا حصہ بن کر اور ٹیم کی طرف سے سراہے جانے پر خوشی کے ساتھ فخر بھی محسوس کررہی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید