• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شاہ فیصل کے نالے میں گرنے والے بچے کی لاش، کورنگی پل کے بہتے نالے سے برآمد


کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ بچہ کھُلے گٹر میں گر گیا،  جس کی لاش کورنگی پل کے نیچے بہتے نالے سے ملی ہے۔

شادی میں شرکت کے لیے جانے والے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ، کراچی کی شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ عباد بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے شادی ہال کے باہر گیا تو کھلا گٹر بچے کی زندگی نگل گیا۔

 علاقہ مکیںوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو تلاش کرنا چاہا لیکن ریسکیو ٹیموں نے دو گھنٹے کی تلاش کے بعد دو کلومیٹر دور کورنگی پل کے نیچے بہتے نالے سے بچے کی لاش نکالی۔

 6 سالہ عباد کے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گٹروں پر ڈھکن لگائے جائیں تاکہ کوئی اور عباد کی طرح قیمتی زندگی سے محروم نہ ہو ۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ گٹر میں حذیفہ نہیں بلکہ اسکا بھائی عباد گرا تھا، شور شرابے میں والدین سمجھے کہ حذیفہ گرا ہے، عباد اور حذیفہ جڑواں ہیں، متوفی عباد کی عمر 6 سال ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 2024 میں 19 بچے گٹر اور نالوں میں گر کر جاں بحق ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید