وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ مدارس رجسٹریشن معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگے میں میزبان سلیم صافی کے ساتھ گفتگو میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کا معاملہ ابھی تک وزارت تعلیم کے تحت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن اب تک وزارت صنعت کو منتقل نہیں ہوئی ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ سیٹیں 24سے7 کرنےکےباوجودہماری افادیت میں فرق نہیں پڑا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نہ دعوے کر رہے ہیں اور نہ وعدے کر رہے ہیں کام کر رہے ہیں ،پاکستان کابحران 24 کےالیکشن کی وجہ سےنہیں 18 کےالیکشن کی وجہ سےہے۔