پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت کو طاقتور حلقوں کی تائید حاصل ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران حامد رضا نے انکشاف کیا کہ آج صبح ان کے اکاؤنٹ سے یہ بیان انہوں نے خود پوسٹ نہیں کیا جس میں کہا گیا کہ حکومت کو فیصلہ سازی کا اختیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کےلیے حکومت کو طاقت ور حلقوں کی تائید حاصل ہے۔
کیا ان کا اکاؤنٹ بھی باہر سے آپریٹ ہوتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں حامد رضا نے کہا کہ ان کی ٹیم بھی پوسٹ چلاتی ہے۔