• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات


وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات (یو اےای) کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور اماراتی صدر کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کےلیے عزم کا اظہار کیا۔

اس دوران علاقائی استحکام، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی سطح پر باہمی مفادات کے فروغ اور دیگر امور پر گفتگو کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی کے سفر میں یو اے ای کے اہم کردار کی تعریف کی۔

قومی خبریں سے مزید