• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا استری 3 میں اکشے کمار نظر آئیں گے؟

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کیا استری سیریز کی تیسری قسط (استری 3) میں ہونگے؟ اس سے متعلق خود اکشے کمار نے دلچسپ تبصرہ کردیا۔ 

خیال رہے کہ 2018 کی فلم استری اور 2024 کی استری 2 میں راجکمار راؤ اور شردھا کپور نے مرکزی کردار نبھائے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار استری سیریز کی تیسری فلم میں نظر آئیں گے، فلم کے پروڈیوسر دنیش وجن جو کہ اس فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں، انہوں نے اکشے کو میڈاک ہورر کامیڈی یونیورس کا تھانوس کہا ہے۔

واضح رہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں میڈاک فلمز نے اپنی آئندہ آنیوالی فلم استری 3 کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تھیٹر پر 13 اگست 2027 میں ریلیز ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق استری 3 کا ٹاپک اسکائی فورس کے ٹریلیر کے لانچ (افتتاح) کے موقع پر سامنے آیا، جہاں موجود اکشے نے مذاق میں ریمارکس دیے کہ یہ انکی دنیش وج کے ساتھ ڈیڑھ اشتراک پرمبنی ہے۔

اس موقع پر جب اکشے سے پوچھا گیا کہ کیا وہ استری 3 کا حصہ ہونگے تو اکشے بولے میں اس پر کیا کہوں؟ اسکا فیصلہ تو دنیش اور جیوتی کو کرنا ہے، جنہیں اس میں پیسہ لگانا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید