کراچی ایئر پورٹ کے ٹیکسی وے پر دھاتی ٹکڑوں کے باعث تربیتی طیارہ حادثے سے بچ گیا۔
کراچی سے ذرائع کے مطابق تربیتی طیارہ اڑان بھرنے کیلئے ٹیکسی وے سے رن وے کےلیے جا رہا تھا۔
ایئر پورٹ کے ذرائع کے مطابق کپتان نے حاضر دماغی سے ایمرجنسی بریک لگا کر طیارے کو کنٹرول کیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے سے نجی ایوی ایشن کمپنی کے طیارے کو نقصان پہنچا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود طیاروں کے دھاتی ٹکڑے خطرے اور نقصان کا باعث بنتے ہیں۔
ایئر کرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی اور سی اے اے کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ایئر کرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہا فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کےلیے پی اے اے اقدامات کرے۔