• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی کرم پر فائرنگ کے 2 ملزم گرفتار

ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے دو مبینہ شرپسند گرفتار کرلیے گئے۔

 پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ایف آئی آر میں نامزد ہیں، دونوں شرپسندوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

کوہاٹ میں ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں 4 جنوری کے مجرموں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف بھی دہشت گردی کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کرم پر گزشتہ دنوں ہوئی فائرنگ کا مقدمہ تھانا سی ٹی ڈی کرم میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ صدہ سے بگن کی جانب آتے وقت بگن کے مقام پر ڈی سی پر حملہ ہوا، پانچ نامعلوم سمیت 30 افراد مقدمے میں نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعے میں ڈپٹی کمشنر کرم اور 3 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے، ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب ضلع کرم میں دفعہ 144 کے تحت 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے، دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر بھی 2 ماہ کیلئے پابندی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید